ہمت ہے تو غداری کا مقدمہ بناکردکھائیں ،شیخ رشید
لاہور(کورٹ رپورٹر،دنیا نیوز ،نیوز ایجنسیاں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو غداری کا مقدمہ بنا کر دکھائیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے عمران خان کے بیانیے کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا ضمنی انتخاب میں دھاندلی ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان اسٹیبلشمنٹ کا ہوگا،اداروں سے درخواست ہے کہ ضمنی الیکشن شفاف ہونے دیا جائے ۔ ڈیڑھ ماہ اہم، اگست30 تک اہم فیصلے ہوں گے ۔ رینجرز 25 تاریخ کو نہ نکلتی تو پولیس نے ہتھیار پھینک دئیے تھے ۔ شیخ رشید نے مزید کہا لاہور والوں نے ضمنی انتخابات میں درست فیصلہ کیا تو حکومت کے تمام اقدامات دھرے کا دھرے رہ جائیں گے پھر آرٹیکل 6 تو کیا اس کے قریب کی بات بھی نہیں جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنااللہ منشیات فروش اور اجرتی قاتل ہے ۔
نواز شریف کی علیحدہ رائے ہے ، آصف زرداری اور شہباز شریف کی علیحدہ رائے ہے ، جس دن شہباز شریف نے سچ بولا وہ انکی زندگی کا آخری دن ہوگا۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی اینٹی کرپشن میں طلبی کیخلاف دائر درخواست پر جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی، عدالت نے 27 جولائی کو فریقین سے جواب طلب کرلیا۔دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ زمین کا سودا ہوا ہے ، ابھی ادائیگی ہونا باقی ہے ۔ شیخ رشید نے کہا ابھی دس سے پندرہ فیصد بیعانہ ہوا ہے ، زمین کا قبضہ ابھی بھی میرے پاس ہے ، جس کو زمین فروحت کی ہے اس نے 80 فیصد ادائیگی کرنی ہے ۔ عدالت نے شیخ رشیدکو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments