سازش کاچورن بیچنے والے نے امریکی فرم ہائرکرلی:حمزہ

 سازش کاچورن بیچنے والے نے امریکی فرم ہائرکرلی:حمزہ

لاہور (اپنے سیاسی رپورٹر سے )سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سازش کاچورن بیچنے والے نے امریکی فرم ہائر کرلی۔

 اپنے ایک جاری بیان  میں انہوں نے کہاعمران خان نے معیشت اورخارجہ پالیسی کاوہی حال کیاجوہاکی سٹیڈیم کاکیا۔ان کاکہناتھا قوم کو امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے خود امریکا میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کر رکھی ہے ۔فارن فنڈنگ فیصلے نے اصل سازشیوں کو بے نقاب کر دیا ۔ذاتی سیاسی مفاد ات کے لئے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلائی گئی۔عمران خان نے عوام کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔جیسے لاہور جلسے کے لئے ہاکی سٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑی گئی وہی حال پاکستان کی معیشت اور خارجہ پالیسی کا کیا۔پی ٹی آئی ٹرولرز نے فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں