پالیسی بننے تک اسلام آباد میں شیشہ کیفے بندکرنیکاحکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے ریگولیٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پالیسی بننے تک چیف کمشنر کو شیشہ کیفے بند کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس محسن اخترکیانی کی طرف سے جاری11صفحات پر مشتمل فیصلہ میں عدالت نے سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کو چھ ماہ میں رولز نوٹیفائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاچیف کمشنر اسلام آباد شیشہ کیفے کا وزٹ کریں، رولز نوٹیفائی ہونے تک شیشہ کیفے بند کر دیئے جائیں،رولز بننے کے بعد این او سی لیکر ٹوبیکو سے متعلق بزنس کی اجازت ہو گی،عدالت کاکہناہے کہ شیشہ کیفے مالکان نے موقف اپنایاکہ شیشہ کی خرید و فروخت سے متعلق کوئی خاص قانون نہیں، جب قانون موجود نہیں تو اس کو ممنوعہ کیسے قرار دیا جا سکتا ہے ؟، عدالت کاکہناہے کہ وفاقی حکومت کے رولز بنائے بغیر کیسے سموک فری ماحول بنایا جا سکتا ہے ،اس میں کوئی انکار نہیں کہ پبلک مقامات میں سگریٹ ، سگار یا شیشہ پر پابندی ہے ۔