ایوان صدر میڈیکل سینٹر، 4ماہ میں 94 لاکھ 96 ہزار اخراجات
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ایوان صدر میڈیکل سینٹرنے رواں مالی سال 2022-2023 کے چار ماہ میں 94 لاکھ 96 ہزار روپے کے اخراجات کیے ، ایوا ن صدر میڈیکل سینٹر نے رواں مالی سال کے 4ماہ میں 10 لاکھ 56 ہزار روپے کی ادویات خر ید ی ہیں۔
میڈیکل سینٹر نے صدر عارف علوی ، اہل خانہ اور ایوان صدر و سیکرٹریٹ میں تعینات افسران وملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج کے اخراجات کی مد میں رواں مالی سال کے چار ماہ میں 14لاکھ 95 ہزار اور میڈیکل چارجز کی مد میں 36 لاکھ کی ادائیگی کی ، ایوان صدر میڈیکل سینٹر میں تعینات افسران و ملازمین نے 18 لاکھ 88 ہزا رروپے اعزازی تنخواہوں کی مد میں وصول کئے ، ایوان صدر میڈیکل سینٹر کیلئے رواں مالی سا ل 2022-2023 کیلئے 2کروڑ 28 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ۔