ایفی ڈرین :حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل ، یکم فروری کو سماعت

 ایفی ڈرین :حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل ، یکم فروری کو سماعت

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں سزا کے خلاف لیگی رہنما حنیف عباسی کی اپیل میں فریقین وکلا کو یکم فروری کو دلائل کے لئے طلب کرلیا۔

 حنیف عباسی اپنے وکیل احسن بھون کے ہمراہ گزشتہ روز عدالت پیش ہوئے ، ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی جانب سے 14 سال کی سزا کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی ، عدالت نے فریقین وکلا کو یکم فروری کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ احاطہ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ استعفے آ گئے اور منظور ہو گئے ،گورنر الیکشن کی تاریخ کا اعلان آئین اور قانون کے مطابق کریں گے ۔آئین اور قانون اپنی کتابوں کے تابع ہو سکتا ہے عمران خان کے تابع نہیں ،پنجاب اور کے پی کے کا الیکشن نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز لیڈ کرینگے ۔حنیف عباسی نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو نے وزارت عظمیٰ کی خواہش کا اظہار کیا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، وہ پی ڈی ایم کی طرف سے امیدوار نہیں ،ہم الگ الگ الیکشن لڑیں گے ۔ مسلم لیگ نواز اپنی حیثیت رکھتی ہے اور ہم کامیاب ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں