طالبہ پرتشدد کا واقعہ،سکول کی رجسٹریشن معطل ، والدین کو تحریری جواب داخل کرانے کی ہدایت

طالبہ پرتشدد کا واقعہ،سکول کی  رجسٹریشن معطل ، والدین کو تحریری  جواب داخل کرانے کی ہدایت

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ،اے پی پی)ڈی سی لاہور محمد علی نے طالبہ پر تشدد کے واقعے میں نجی سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق چند روز قبل سکول میں طالبات کی اپنی کلاس فیلو پر تشدد کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر فریقین کے دلائل سنے گئے۔

 سکارسڈیل انٹرنیشنل سکول کے مالک زاہد علی اکبر اور سکول پرنسپل رومولڈ ڈیلٹا بھی پیش ہوئے ، ڈی سی لاہور محمد علی نے اگلی سماعت تک سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی ۔طالبات کے والدین نے کوئی تحریری جواب جمع نہ کروایا جس پر والدین کو اگلی سماعت پر اپنا تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی جبکہ اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن کو والدین کو نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں