اسٹیبلشمنٹ ڈویژن :گریڈ 1تا15 بھر تیوں کی منظوری

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن :گریڈ 1تا15 بھر تیوں کی منظوری

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف بی آر ، وزارت دفاع کے ماتحت پاک فوج ، پمز سمیت دیگر محکموں میں گریڈ 1 تا15 کی 1775 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ۔

جی ایچ کیو کے زیر انتظام مختلف کیڈر کی 208 سول اسامیوں ، ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر میں1139، وزارت تعلیم کے ماتحت محکموں میں79، پمز میں 349اور پولی کلینک کی 5 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں