عمران خان ’’غدار پاکستان‘‘، ملک کمزور کررہا، گورنر سندھ

عمران خان ’’غدار پاکستان‘‘، ملک کمزور کررہا، گورنر سندھ

کراچی(دنیا نیوز، سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ’’غدار پاکستان ‘‘قرار دے دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان ملک کو کمزور کر رہا ہے۔

 جس ملک کو کمزور کرنا ہو اس کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ پر بات کی جاتی ہے ،کوئی ایسا ہے جو ا پنے ملک کی فوج کے خلاف بات کرتا ہو،عمران خان غدار پاکستان ہے ۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عالمی سازش کا حصہ ہے ، ڈاکٹر اسرار اور عبدالستار ایدھی بتا چکے ہیں کہ عمران خان کیا ہے ،سابق وزیر اعظم عمران خان کے پیچھے ایسی کون سی طاقت ہے جو اس کو گرفتار نہیں ہونے دے رہی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں