آج سورج گرہن ، پاکستان میں دیکھا نہیں جاسکے گا
اسلا م آباد(صباح نیوز)رواں سال2023 کا پہلا سورج گرہن آج (20اپریل بروز جمعرات کو )لگے گا۔
ماہرین علم نجوم کے مطابق رواں سال2023 کے پہلے سورج گرہن کاآغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر34 منٹ پر ہوگاجبکہ9 بجکر17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگااور 11 بجکر 59 منٹ پر یہ گرہن اختتام پذیرہوجائے گاپہلے سورج گرہن کا مشاہدہ جنوب اور مشرقی ایشیا ،آسٹریلیا ،اوشین اور انٹارکٹکا سمیت دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا تاہم پاکستان میں اس گرہن کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکتا ۔