کوٹ ادو:4.8کی شدت سے زلزلہ کئی مکانوں کی چھتوں میں دراڑیں
کوٹ ادو(نیوز ایجنسیاں)جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ ادو اور دیگر نواحی علاقوں میں اتوار کے روز 4.8 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتوار کی رات ساڑھے 9 بجے کے قریب کوٹ ادو کے علاوہ تونسہ،لیہ اورسنانواں میں محسوس کئے گئے ، زلزلے سے کئی مکانوں کی چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں،زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوٹ ادو سے 17 کلومیٹر دور اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔