بیرون ملک سفر میں نسوار لے جانے پر پابندی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی مسافروں کے بیرون ملک سفر میں نسوار ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نئے قانون کے تحت نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر لیا اور نسوار کے ساتھ فضائی سفر جرم قرار دے دیا ہے ۔ اے این ایف کے مطابق ان ممالک میں مسافر سے نسوار برآمد ہونے کو جرم تصور کیا جائے گا اور نئے قانون کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔ تمام ایئرپورٹس پر ہدایات جاری اور مسافروں کی آگاہی کیلئے تحریری ہدایات آویزاں کردی گئی ہیں۔