موٹرسائیکل کا اشارہ توڑنے پر چائے فروش قتل کردیا

موٹرسائیکل کا اشارہ توڑنے  پر چائے فروش قتل کردیا

لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور میں موٹر سائیکل کا انڈیکیٹر توڑنے پر موٹر سائیکل مالک نے فائرنگ کرکے ٹھیلے پر چائے بنانے والے کو قتل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزہ زار سید پور سٹاپ ملتان روڈپر ایک نوجوان چائے پینے کے لئے ایک کھوکھے پر آیا تو اس نے اپنی بائیک کھڑی کی ،اس دوران چائے والے نے اسے روکا کہ بائیک دوسری جانب کھڑی کردو یہاں گاہکوں نے آنا ہوتا ہے لیکن وہ نہ مانا اورچائے والے نے خود موٹرسائیکل دوسری طرف کھڑی کرنے کے لئے اسے ہٹایا تو اسکی بائیک کا اشارہ ٹوٹ گیا جس پر ملزم نے پسٹل نکال کر چائے والے پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم فرار ہوگیا ، جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا ،مقتول کی شناخت نہ ہوسکی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں