صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمودسے منظور وٹو کی ملاقات

صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمودسے منظور وٹو کی ملاقات

لاہور (سپیشل رپورٹر)سابق گورنر پنجاب و پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے سابق وزیر اعلٰی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے ان کی رہائش گاہ مخدوم ہاؤس لاہور میں جا کر ملاقات کی۔

اس موقع پرپی پی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے ۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی، اقتصادی و معاشی صورتحال سمیت موجودہ حکومت کی جاری پالیسیوں پر تفصیلی گفتگو کی اور 9 مئی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ اس روز دیش بھگت نہیں دیش دوروہی پر مبنی کارروائیاں تھیں، دشمن جوکام 75 سال میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا سیاسی لبادہ اوڑھے گروہ نے کر دکھایا، 9 مئی کا دن سیاہ باب کی طرح ملکی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں