روسی تیل کے ایک جہاز سے قیمتوں میں فرق نہیں پڑیگا:مصدق ملک

روسی تیل کے ایک جہاز سے قیمتوں  میں فرق نہیں پڑیگا:مصدق ملک

اسلام آباد(وقا ئع نگارخصوصی)وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے آنے والا روسی تیل عمان کی بندرگاہ پر پہنچ گیاہے جہاں سے یہ تیل چھوٹے جہازوں میں 2 ہفتے تک پاکستان پہنچے گالیکن ایک جہاز سے فرق نہیں پڑے گا، زیادہ کارگوز آئیں گے تو قیمت کم ہوگی ۔

پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے زیرا ہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دنیا میں جہاں سے سستا تیل ملے گا لیں گے ،کوشش ہے پابندیوں سے بچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں، اب ملک میں گرین انرجی کی طرف جائیں گے ،سمندرمیں تیل وگیس کی تلاش پر کام دوبارہ شروع کر رہے ہیں،کوشش ہے مقامی سطح پرگیس کی پیداواربڑھے ۔ مصدق ملک نے کہاماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کیلئے گرین انرجی ناگزیرہوچکی ہے ،گیس کے بند کنوئوں کو دوبارہ کھولیں گے ،کوشش ہے کہ ان کنوئوں کو کچھ رعایت دیں،ملک میں ٹائٹ گیس کے وسیع ذخائر ہیں،جلد ملک میں ٹائٹ گیس کی پالیسی لائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں