بیرون ملک سے واپس آنیوالے نوجوان پر ڈالروں کی برسات ، ویڈیو وائرل
گوجرانوالہ(آن لائن)گوجرانوالہ میں بیرون ملک سے واپس لوٹنے والے نوجوان پر بھائیوں نے ڈالروں کی برسات کر دی، ویڈیو وائرل ہو گئی۔
گوجرانوالہ کے نواحی علاقے شاہین آباد کا رہائشی نعمان ہالینڈ میں 14 سال سے مقیم تھا۔ اتنے عرصے بعد وطن واپس لوٹنے پر اہلخانہ کی جانب سے نوجوان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ دوست اور بھائی ملکی اورغیر ملکی کرنسی نچھاور کرتے رہے۔