سندھ :بی آر ٹی بسوں میں سگریٹ پان اور نسوار کے استعمال پر پابندی
کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پراونشل موٹر وہیکل (ترمیمی) بل 2023 ئکی منظوری دے دی۔
بل میں پراونشل موٹر وہیکل ایکٹ 1965 ئمیں ترمیم سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے ۔ ترمیم کے مطابق بی آرٹی بسوں میں معذور /خصوصی افرادکے لئے نشست مختص اور نشاندہی نہ کرنے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا، بی آرٹی بسوں میں سفر کے دوران 5سال تک کے بچے کرایے سے مستثنٰی ہوں گے ، بی آر ٹی بسوں میں چڑھنے اور اترنے کے لئے مختص دروازوں کے استعمال کی خلاف ورزی پر 1000روپے جرمانہ دیناہوگا، دوران سفر ،کوریڈوریا بس اسٹاپ پرسگریٹ نوشی،پان یا نسوار کھانے اور تھوکنے پرپابندی ہوگی اورخلاف ورزی پر 1000روپے جرمانہ دینا ہوگا۔