وفاقی شرعی عدالت ، خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ کو حذف کرنے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

وفاقی شرعی عدالت ، خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ کو حذف کرنے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ کو حذف کرنے کے خلاف درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی شرعی عدالت نے درخواست دائر ہونے پر صدر ، وزیر اعظم اور وزارت قانون کو ابتدائی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، یہ درخواست حماد سعید نامی وکیل نے دائر کی تھی،درخواست گزار نے کہا ہے کہ اسلام میں خودکشی کو حرام قرار دیا گیا ہے ، ترمیمی ایکٹ سے پہلے پاکستان کے قانون میں خودکشی کرنا جرم تھا،خودکشی کو بطور جرم حذف کرنا اسلام اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ، استدعا ہے کہ عدالت کرمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں