ورکرز ویلفیئر فنڈ ترامیم کیس جلد سماعت کیلئے منظور، وکیل کی سرزنش

ورکرز ویلفیئر فنڈ ترامیم کیس جلد سماعت کیلئے منظور، وکیل کی سرزنش

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ نے ورکرز ویلفیئر فنڈ ترامیم کیخلاف دائر درخواستوں پر جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی ہے جبکہ دوران سماعت وکیل کی تیاری نہ ہونے پر چیف جسٹس نے وکیل کی سرزنش کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل میر افضل ملک کو چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے کیس میں کیا ایشو ہے ،فیصلے کا آپریٹو پارٹ پڑھیں، وکیل کی کیس میں تیاری نہیں تھی جس پر چیف جسٹس نے وکیل کی سرزنش کر تے ہوئے کہا وقت لگائیں گے تو پھر ہم آپ کو جرمانہ لگائیں گے ،جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس کے دوران وکیل کے بو لنے پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ تیاری کرکے نہیں آئے ، جج صاحب کیس بتا رہے ہیں تو آپ ٹوک رہے ہیں ،کچھ تو تمیز رکھیں ، ہمیں آپ کی انڈورسمنٹ کی ضرورت نہیں، جی بالکل ، جی بالکل کیا لگارکھی ہے ، ججز کی بات میں مداخلت نہ کریں،عدالت نے کیس میں فریقین کو نو ٹس جاری کر دیا ہے اور کیس کو جلد تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کر نے کی ہدا یت کی ہے ۔عدالت میں ایک شہری حاجی محمد اقبال(مرحوم)کے قانونی ورثا کی جانب سے شاہد علی خان اوردیگر کے خلاف درخواست دا ئر کی گئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں