نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے تعلق نہیں :وزیراطلاعات

نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے تعلق نہیں :وزیراطلاعات

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

گورنر سندھ کامران  ٹیسوری سے ملاقات کے بعد گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے ، انتخابی مہم کے لئے سیاسی جماعتوں کو 54 دن کا وقت ملنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا نگران حکومت کے پاس قانون سازی کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن پر اعتراض کرنے والے عدالت جاسکتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا نوازشریف کا معاملہ عدالتوں اور قانون کا معاملہ ہے ، مجھے نہیں پتا نوازشریف حفاظتی ضمانت لے کر آئیں گے یا نہیں، نواز شریف کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں