اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم،سونا 3ہزار روپے تولہ سستا
کراچی(آن لائن))ہفتے کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت میں5روپے کمی ہوئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 293.50روپے ،یوروکی قدر 316روپے پر برقرار رہی تاہم برطانوی پائونڈ کی قدر5روپے کی کمی سے 365روپے رہ گئی ۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بلین مارکیٹ بند ر ہنے کے سبب سونے کے بھاؤ جاری نہ ہوئے لیکن آل سندھ صرافہ جیولرز کے صدر حاجی ہارون رشید چاندنے بتایا کہ پیر سے سونے کے بھاؤ کھلیں گے ۔ہفتے کو مختلف ویب سائٹ پر دیئے گئے سونے کے ریٹ کے مطابق 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت300ہزار روپے گھٹ گئی اورفی تولہ قیمت 2لاکھ15ہزار900 روپے کی سطح سے کم ہوکر2لاکھ15ہزار600 روپے رہ گئی۔