رواں برس کا آخری چاند گرہن آج پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا
اسلام آباد (این این آئی)رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی شب ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔
چاند گرہن کا آغاز 28 اکتوبر کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اکتوبر کو رات 1 بج کر 14 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ اس کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو گا۔چاند گرہن ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقہ اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔