کس قانون کے تحت نوازشریف کی سزا معطل ہوئی؟نوید قمر
ٹنڈو محمد خان(مانیٹرنگ ڈٰیسک )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات جوڈیشری کے ذریعے کرائے جائیں یا ایگزیکٹو کے ذریعے ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، بس انتخابات شفاف ہونے چاہئیں۔
ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے ملکی تاریخ اچھی نہیں رہی اور نہ ہی کبھی صاف شفاف الیکشن ہوئے ہیں۔ جب نواز شریف کو سزا دی گئی تو وہ بھی زیادتی کے زمرے میں آتا ہے ،وہ بھی لگتا تھا کہ ایک پلان کے تحت کیا گیا لیکن اس کو ریورس کرنے کے لیے ایک سلسلہ چل رہا ہے جس کے تحت نواز شریف کی سزا حکومت نے معطل کردی ،مجھے تو نہیں معلوم وہ کون سا قانون ہے جس کے تحت ان کی سزا معطل کی گئی ، کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ ایئرپورٹ پر جا کر حاضری لگوائی جائے ، اس سے یہ تاثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ ہمارے فیورٹ ہیں۔