فی کلو آٹے کی قیمت میں 75 روپے اضافہ ، نئے حکومتی ریٹ مقرر
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے،دنیا نیوز)کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کے نئے ریٹ مقرر کر دیئے، فی کلو آٹا کی قیمت میں 75 روپے کا ہوشربا اضافہ کر دیا۔۔۔
قیمت 65 روپے سے بڑھا کر 140روپے فی کلو کردی ،سیکرٹری خوراک پنجاب نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں گندم اور آٹا مہنگا کر کے بڑا مہنگائی بم گرا دیا گیا ،محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کافی من ریٹ 4700 روپے ، 10کلو آٹا تھیلا کاایکس مل ریٹ1374 روپے ،10کلو آٹا تھیلا کا پرچون ریٹ1399روپے اور فی کلو آٹے کانرخ 140روپے مقرر کر دیا۔ اگر اس ضمن میں 2022کا جائزہ لیا جائے تو فی کلو آٹا کی قیمت میں 75روپے ہوشربا اضافہ کر دیا گیا کیونکہ 2022 میں فی من گندم کا ریٹ 2300 روپے ،10کلو آٹا تھیلا کا ایکس مل ریٹ 635 روپے ، پرچون میں ریٹ650 روپے اورفی کلو آٹا 65روپے کا تھا اس تناظر میں اب آٹے کی فی کلو قیمت میں سرکاری سطح پر 75روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ، اوپن مارکیٹ میں فی کلو آٹا 140روپے ہوگا ۔گندم اور آٹے کے سرکاری نرخ فوری طور پر صوبہ بھر میں نافذ العمل ہوں گے ۔