ویڈیو لنک ٹرائل کے قانون وضع کررہے ، جسٹس عامر فاروق

ویڈیو لنک ٹرائل کے قانون وضع کررہے ، جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ جوڈیشل پالیسی وضع کرنے جارہے ہیں،نئے کیسز کے ساتھ پرانے کیسز بھیسماعت کیلئے مقرر کریں گے۔۔۔

 زیر التواء مقدمات کی تعداد کم کرنے میں وکلاء مدد کریں،ہم عام آدمی کی داد رسی کے لیے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے ہائیکورٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جیل میں قید ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیش کرنے کی پالیسی دی ہے ، ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کے قانون وضع کررہے ہیں،ای فائلنگ کی سہولت دوبارہ دینے جارہے ہیں،جدت پسندی اپنا کر دنیا کے ساتھ چلنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں