شیر افضل مروت اور 4ہزار یونیورسٹی طلبا کیخلاف مقدمہ درج

شیر افضل مروت اور 4ہزار یونیورسٹی طلبا کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(خبرنگار)میوزیکل کلچرل پروگرام میں حکومت مخالف تقریر اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور مختلف یونیورسٹیوں کے چار ہزار طلبا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ آبپارہ میں ایس ایچ او سب انسپکٹر ناصر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اوپن ایئر تھیٹر شکر پڑیاں پہنچا تو آرگنائزر آصف داوڑ صدر بنوں وزیرستان سٹوڈنٹس اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے ساتھ دیگر ساتھیوں یوسف شاہد داوڑ، میر کلام اور 10 سے 15 نامعلوم اشخاص نے پروگرام منعقد کیا ،مختلف گلو کار مدعو تھے، آرگنائزر نے این او سی کے مطابق سکیورٹی انتظامات نہیں کیے تھے جس کی بنا پر مختلف جگہوں پر روڈ بلاک ہوا، ساؤنڈ کی اونچی آواز شہری آبادی میں دور تک گونج رہی تھی، مجسٹریٹ موقع پر آ گئے ،اسلم نوشیر، شیر افضل خان، فضل خالق اور دیگر 10 سے 12 نامعلوم اشخاص نے سیاسی جماعت پی ٹی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے خلاف تقریر کی، تین سے چار ہزار یونیورسٹی سٹوڈنٹس نعرے بازی کرتے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں