یواے ای کیساتھ تاریخی معاہدوں سے تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے :محسن نقوی

یواے ای کیساتھ تاریخی معاہدوں سے تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے :محسن نقوی

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تاریخی معاہدوں سے معیشت مضبوط ہوگی اور باہمی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے ،سمجھوتوں پر عمل درآمد کے جلد مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہونے والے معاہدوں میں آرمی چیف کا کردار بھی قابل تحسین ہے ،متحدہ عرب امارات سے پیغام میں محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان اور یواے ای کے درمیان معاہدوں سے معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے ، پاکستانی وفد کو متحدہ عرب امارات میں خصوصی پذیرائی ملی۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات انتہائی مفید رہی۔ یو ای اے کے ساتھ تاریخی معاہدوں کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری کے معاہدوں سے باہمی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ متحدہ عرب امارات توانائی، پورٹ آپریشنز پراجیکٹس،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سکیورٹی، بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوگی اوریو اے ای سے اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں