ڈیرہ اسماعیل خان:گھریلو تنازع پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

ڈیرہ اسماعیل خان:گھریلو تنازع پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

ڈیرہ اسماعیل خان (دنیا نیوز،آن لائن) گھریلو تنازع پر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کردیا گیا،قتل کی لرزہ خیزواردات ڈی آئی خان کے علاقے رحمانی خیل میں پیش آئی،پولیس ذرائع کے مطابق سفاک شوہر نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی کو قتل کیا۔

جس پر مقتولہ کے بھائی نے طیش میں آکر بہن کے سسرال جاکر چار افراد کی جان لے لی،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی نے اپنی بہن کی جان کے بدلے بھانجی، ساس، سسر اور سالی کو گولیا ں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں