پاکستانیوں سے شادی کرنیوالے 109افغان باشندوں کو اوریجن کارڈجاری کرنیکا حکم

پاکستانیوں سے شادی کرنیوالے  109افغان باشندوں کو اوریجن  کارڈجاری کرنیکا حکم

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی اوریجن کارڈ دینے کی درخواست عدالت نے منظور کرلی۔

ہائی کورٹ میں پاکستانیوں سے شادی کرنے و الے افغان باشندوں کی دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی، جس میں وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ پیش ہوئے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کو قانون کے مطابق اپلائی کرناچاہیے ، جس پر درخواست گزار کے و کیل نے مو قف اختیار کیا کہ پی او سی کارڈ کے ذریعے کوئی بھی غیرملکی پاکستانی شہری کے تمام حقوق حاصل کرسکتا ہے ۔بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے 109 افغان باشندوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں نادرا ایکٹ کے تحت پاکستان اوریجن کارڈ دینے کا حکم جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں