موسمیاتی تبد یلیاں اور سموگ ،10میں سے 8پاکستانی فکرمند:عالمی بینک

موسمیاتی تبد یلیاں اور سموگ ،10میں  سے 8پاکستانی فکرمند:عالمی بینک

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2050 تک شرح نمو میں 18 سے 20 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

عالمی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں پر پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی شرح نمو کو موسمیاتی تبدیلیوں اور سموگ سے خطرات لاحق ہیں،رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت متاثر کیا ہے ، پاکستان کی معیشت کو 2050 تک شرح نمو میں 18 سے 20 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ،عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 10 میں سے 8 لوگ موسمیاتی تبدیلیوں پر فکر مند ہیں،پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیاں معاشی حالات کی طرح ایک اہم معاملہ ہیں، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کو بچوں کی تعلیم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت نے فی الحال موسمی تبدیلیوں کے تدارک کیلئے بہت کم اقدامات کیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں