خیبر:پولیوٹیم پردہشت گردوں کی فائرنگ،پولیس اہلکارشہید

خیبر:پولیوٹیم پردہشت گردوں کی فائرنگ،پولیس اہلکارشہید

خیبر(نمائندہ دنیا)ضلع خیبر میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

 پولیس کے مطابق پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی کے بعد واپس آرہے تھے کہ باڑہ نالہ خوڑ میں شرپسندوں نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک اہلکار صدیق ولد فرید خان شہید ہوگیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں