فلسطینیوں پر بارودکی بارش،حکومتیں مصلحتوں کاشکارہیں:فضل الرحمٰن

فلسطینیوں پر بارودکی بارش،حکومتیں مصلحتوں کاشکارہیں:فضل الرحمٰن

بہاولپور (دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں )جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر بارود کی بارش، حکومتیں مصلحتوں کا شکارہیں،فلسطینی بھائیوں کیلئے سینہ تان کر میدان میں موجود، غزہ سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔

،15سال قبل یہودی لابی کو پہچانا، پی ٹی آئی دربدر، لیڈر بلوں میں گھسے ہیں،انکا کوئی نظریہ نہیں،بہاولپور میں طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت عوام کے دلوں سے ہماری محبت نہیں نکال سکتی ۔ ہم فخر کرتے ہیں ہم نے اس ایجنٹ کو شکست دی۔ آج 40، 50 لوگوں کو بٹھا کر ڈمی قسم کا الیکشن کرایا گیا، آج ان کی پارٹی میں لوگ نہیں ہیں ، کوئی ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کر سکتا، نوازشریف، اسحاق ڈار بڑے اچھے ماہر معیشت ہیں لیکن اللہ کی مدد نہیں ہوگی تو کچھ نہیں کر سکتے ۔کانفرنس سے جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں خوراک کی قلت پیدا کی جارہی ہے ، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں