سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا بشریٰ کو شادی سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ صدی کا بڑا جھوٹ :عون چودھری

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا بشریٰ کو شادی سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ صدی کا بڑا جھوٹ :عون چودھری

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کے دعوے کے خلاف انکے اپنے سابق دست راست عون چودھری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

 سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پول کھولے تو انہیں شرم سے سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پرردعمل میں انہوں نے کہاکہ خود کو قوم کا لیڈر بولنے والا جھوٹ بولے تو میرا فرض ہے کہ سچ سامنے لائوں ۔سابق چیئرمین بشریٰ سے نکا ح سے پہلے درجنوں بار ملے بھی ،دیکھا بھی ۔ بشریٰ قرآن پرحلف دیدیں کہ انہوں نے سابق چیئرمین کونکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا، میں خود سابق چیئرمین کو ملاقات کے لئے لیکر جاتارہا ، سابق چیئرمین جھوٹ میں کتنا گریں گے کہ جھوٹاقرآن اٹھانے تک پہنچ گئے ،عون چودھری نے کہاکہ سابقہ تعلقات کا لحاظ رکھ رہا ہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا گند دنیا کے سامنے آجائے، سابق چیئرمین بشریٰ کو ایک بار نہیں کئی بار نکاح سے پہلے ملے، گھنٹوں ملاقات کرتے رہے، سابق چیئرمین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اللہ کاشکر ہے کہ ان کو وقت پر ہی چھوڑ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں