پانی کے بے دریغ استعمال پر گھریلو 10، کمرشل صارفین کو 20 ہزار جرمانہ کریں: لاہور ہائیکورٹ

پانی کے بے دریغ استعمال پر گھریلو 10، کمرشل صارفین کو 20 ہزار جرمانہ کریں: لاہور ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو دس ہزار، کمرشل صارفین کو بیس ہزار روپے جرمانہ کرنے کی ہدایت کردی اور کہا مصنوعی بارش کی اجازت نہیں دوں گا۔

عوامی پیسہ ایسے استعمال نہیں ہونا چاہیے ،سموگ سیزن میں ایس او پیز پر عمل کرلیں تو کافی بہتری ہوگی ، شہری ہارون فاروق و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کے موقع پر ڈی جی ماحولیات نے ڈی سیل فیکٹریاں دوبارہ سیل کرنے کی رپورٹ پیش کی ،عدالت نے کہا محکمہ ماحولیات کے کرپٹ افسروں کے خلاف کارروائیاں، بار بار آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو دس لاکھ روپے تک جرمانے کریں ، جو فیکٹری ایس او پیز اور بیان حلفی دے ڈی سیل کر دیں۔ ایل ڈی اے کی افسر نے بتایا رات دس بجے کے بعد کھلے 36 کیفے بند کرائے ، مالکان نے ہائیکورٹ سے احکامات لے کر دوبار کھول لیے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کارروائی 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں