ٹی ایل پی کا نیا پرچم متعارف،25 نکاتی انتخابی منشور پیش

ٹی ایل پی کا نیا پرچم متعارف،25 نکاتی انتخابی منشور پیش

لاہور(سیاسی نمائندہ )تحریک لبیک پاکستان نے نیا پارٹی پرچم متعارف اور 25 نکاتی انتخابی منشور پیش کر دیا،امیر ٹی ایل پی حافظ سعدحسین رضوی نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا۔

کہ تحریک لبیک پاکستان آج سیاسی سفر کے تحت الیکشن میں حصہ لینے جارہی ہے ۔ہم نے اپنا سیاسی منشور عوام کے سامنے رکھ دیا ہے ۔تحریک لبیک مہنگائی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، کورونا میں پونے دو کروڑ لوگوں کو راشن بھجوایا، اُنہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران لبیک ویلفیئر کے رضاکاروں نے 7 لاکھ لوگوں کو ریسکیو کیا،ناموس رسالت کے مسئلے پر تحریک لبیک کے 54لوگوں کو شہید کیا گیا، حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ2018 میں سلیکشن کی گئی،جولوگ شکار کرنے آئے وہ خود شکار ہوگئے ۔ لندن سے بلائے شخص کو ایئرپورٹ پر انگوٹھے لگاکر باعزت بری کیا گیا،الیکشن کے میدان میں کھڑے ہیں،اگر کسی نے کوئی صورت حال تبد یل کرنے کی کوشش کی تو گھوڑا بھی حاضر ہے اور میدان بھی، اُن کا کہنا تھا کہ مجھ پر اور خادم حسین رضویؒ پر سینکڑوں ایف آئی آرز کاٹی گئیں اتنی ملک میں کسی سیاسی رہنما یا ورکرز پر نہیں کا ٹی گئیں، سیاست سیاسی مردوں کا میدان ہے ، گھروں تک نہیں جانی چاہیے ،تحریک لبیک پہلی جماعت ہے جس پرپہلے مشکلات آئیں لیکن اقتدار کا پتہ نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں