ڈیفنس:ہوٹل کی آٹھویں منزل سے کود کر خاتون کی خود کشی

ڈیفنس:ہوٹل کی آٹھویں منزل  سے کود کر خاتون کی خود کشی

لاہور، شیخوپورہ(اے پی پی،ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک 35 سالہ خاتون نے ہوٹل کی آٹھویں منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔۔۔

 خاتون کی چھلا نگ لگانیکی موبائل فون سے بنی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، ہوٹل کی آٹھویں منزل کی کھڑکی سے لٹکی خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے ، جسے اس کا ساتھی گرنے سے بچانے کے لیے کچھ دیر تک پکڑ کر اوپر اٹھانے کی کوشش کرتا ہے ، مگر وہ ناکام رہتا ہے اور خاتون اس کے ہاتھوں سے چھوٹ کر گر جاتی ہے اور موقع پر ہی دم توڑ دیتی ہے ، پولیس کے مطابق خاتون کا نام حلیمہ معلوم ہوا ہے جو کیولری گراؤنڈ کی رہائشی ہے ، پولیس نے خاتون کے ساتھی حماد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ، پولیس کے مطابق حماد کا کہنا کہ خاتون اس کی بیوی تھی۔ تھانہ صدر کے علاقہ سرگودھا روڈ کی آبادی ماچھیکے کے رہائشی محنت کش مقصود کی22سالہ بیٹی(ر)نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں