بلوچستان:قلعہ سیف اللہ سے 6افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان:قلعہ سیف اللہ سے 6افراد کی لاشیں برآمد

قلعہ سیف اللہ(نامہ نگار)بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے بتایا کہ لاشیں قلعہ سیف اللہ شہر کے قریبی پہاڑی سلسلے سے برآمد کی گئی ہیں۔۔۔

 جنہیں شناخت کے لیے سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا ہے ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر دو لاشوں کی شاخت کرلی گئی ہے، شناخت کیے جانے والوں میں مقامی کرومائیٹ مائنز اونر عاصم راحت زئی اور ان کے ملازم شامل ہیں ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے بتایا کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ شناخت کے ساتھ ساتھ لیویز نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ ان لاشوں کو گزشتہ روز قتل کر کے یہاں ڈالا گیا ہے 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا باقیوں پر تشدد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں