شیخوپور، قصور میں فائرنگ سے 3 افراد قتل، 4 زخمی

شیخوپور، قصور میں فائرنگ سے 3 افراد قتل، 4 زخمی

فیروزوالہ، قصور(تحصیل رپورٹر، خبرنگار، نمائندہ دنیا)شیخوپورہ اور قصور میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد کو قتل، 4 کو زخمی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے تھانہ فیروز والاکے علاقہ گول پنڈ میں سابقہ عداوت پر بوٹا گروپ کے مسلح افراد نیامت نے ساتھیوں سے مل کر مخالف گروپ کے نوجوان اصغر عرف مٹھو کو قتل کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے ،بتایا جاتا ہے کہ دونوں گروپوں کے 2،2 افراد پہلے بھی قتل ہو چکے ہیں ۔دریں اثنا لاہور شرقپور روڈ کی آبادی فیض پور کے قریب گوشت خریداری کے دوران ریٹ زیادہ لگانے پر گاہک نے جھگڑے پر ساتھیوں کو بلا کر قصاب عمران پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا، اسی اثنا میں ملزموں نے فرار کی کوشش کے دوران تعاقب کرنے والوں پر گولیاں چلا دیں جس سے فیصل نامی نوجوان دم توڑ گیا جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے ۔ ادھر قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابو بکر میں پرانی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 50سالہ بشارت کوقتل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں