کیبل نیٹ ورک دفتر کا مالک 18سالہ نوجوان قتل

 کیبل نیٹ ورک دفتر کا مالک 18سالہ نوجوان قتل

لاہو(سپیشل کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 18 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں شمالی چھاؤنی کے علاقہ غوثیہ کالونی مین بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کیبل نیٹ ورک کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دفتر کا مالک 18 سالہ جہانگیردم توڑ گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں