پنجاب اسمبلی:نئے سپیکر،ڈپٹی سپیکر قائدایوان کے انتخابات کیلئے تیاریاں

پنجاب اسمبلی:نئے سپیکر،ڈپٹی سپیکر  قائدایوان کے انتخابات کیلئے تیاریاں

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)پنجاب اسمبلی میں نئے سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان کے انتخابات کیلئے تیاریاں ،پولنگ بوتھ قائم کردیا ۔پنجاب اسمبلی میں نو منتخب ارکان کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔۔۔

 سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا، پہلے دن کی کارروائی کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں ،گورنر کی ہدایت پر طلب کردہ پہلے اجلاس میں نو منتخب ارکان کاحلف ہوگا ،سپیکرپنجاب اسمبلی سردارسبطین خان نے کہا نئے ایوان اورنئی حکومت کے لئے نیک خواہشات ہیں ، الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد تین دن میں آزاد ارکان کسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں تاکہ اس بنیاد پر انہیں مخصوص نشستیں مل سکیں ، ہائوس مکمل ہونے کے بعد گورنر کے طلب کردہ اجلاس میں نو منتخب ارکان کاحلف ہوگا ، موجودہ سپیکر نو منتخب ارکان سے حلف لے گا ،پھر سپیکر کاانتخاب سیکرٹ بیلٹ سے ہوگا ، نئے سپیکر سے موجودہ سپیکر حلف لے کر ایوان سے رخصت ہوجائے گا ،نیا سپیکر ڈپٹی سپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرائے گا ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب کی طرف سے تمام متعلقہ شعبوں کے اجلاس طلب کرتے ہوئے ان کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں