ترقی پانے والے 35پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

 ترقی پانے والے 35پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے 35 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق مرتضیٰ ڈوگر کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ننکانہ،ڈی ایس پی مبین حسن بھٹی ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ لاہور ،عبدالغفور ڈی ایس پی ایس پی یو لاہور ، رضا رؤف ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور ،سعید انور ڈی ایس پی ایس پی یو تھری پنجاب لاہور،طارق پرویز ڈی ایس پی تھری اینٹی رائٹ یونٹ لاہور ، اظہر ثاقب ڈی ایس پی موبائل سول لائنز لاہور ،ڈی ایس پی شہزادہ نجیب بٹ ڈی ایس پی سٹی ڈویژن موبائل سکواڈ، زاہد حسین ڈی ایس پی اے وی ایل ایس کینٹ لاہور،ریاست علی ڈی ایس پی غازی کمپنی لاہور ، فیصل عزیز ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سول لائنز لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں