پی ٹی آئی ڈی لسٹ نہیں ،آزاد ارکان شامل ہوسکتے ،احمد بلال

پی ٹی آئی ڈی لسٹ نہیں ،آزاد ارکان شامل ہوسکتے ،احمد بلال

لاہور(دنیا نیوز)سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا ہے پی ٹی آئی ڈی لسٹ نہیں ہوئی ،الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے ، آزاد ارکان اپنی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں،آزادارکان کیلئے قانونی طور پر کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام‘‘دنیا کامران خان کے سات’’میں گفتگوکرتے ہوئے احمد بلال نے کہا اس کی مثال موجود ہے ، 2019 میں فاٹا کے ضم ہونے بعدخیبر پختونخوا اسمبلی کے الیکشن ہوئے تھے وہاں کے تین آزاد امیدواروں نے ایک پارلیمانی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی جس کو بلوچستان عوامی پارٹی کہا گیاحالانکہ باپ پارٹی نے اپنی مخصوص نشستوں کیلئے کوئی درخواست بھی نہیں دی تھی لیکن پھر بھی ان کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ ایک جماعت بھی بنالیں ان کو خواتین کی مخصوص نشست بھی مل گئی تھیاس کا مطلب ہوا اگر آپ آزاد امیدوار ہوں تو اپنے آپ کو پارلیمانی پارٹی میں منتقل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے لوگوں کی پی ٹی آئی شناخت موجود ہے اس دوران پی ٹی آئی اپنے انٹرا پارٹی الیکشن بھی کروالے ابھی بھی اس کے پاس 8یا10 د ن باقی ہیں، یہ کام مکمل کر کے باضابطہ پارلیمانی پارٹی کے طور پر اپنی مخصوص نشستوں کیلئے کوٹہ کلیم کر سکتی ہے ، آزاد ارکان کو ایک دستاویز پر سائن کرنا ہوں گے کہ ہم سب مل کر تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے نام پر اپنے آپ کو ڈکلیئر کرتے ہیں،سپیکر کا عہدہ خالی نہیں ہے ان کو چاہئے قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں یہ اطلاع دے دیں،اس عمل سے پہلے یہ ضروری ہے پی ٹی آئی اپنے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے ۔ انہوں نے کہا اگر آزاد ارکان کسی جماعت میں چلے جاتے ہیں تو وہ اس جماعت کے ڈسپلن کے پابند ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں