اورنج لائن ٹرین ،میٹرو بس کے کرایے میں5روپے اضافہ

اورنج لائن ٹرین ،میٹرو بس کے کرایے میں5روپے اضافہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )نگران پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین ،میٹرو بس کے کرایے میں5روپے اضافہ کر دیا ۔لاہور کے ماس ٹرانزٹ سسٹم سمیت دیگر شہروں میں چلنے والے ماس ٹرانزٹ کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس  ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن ٹرین کا کم سے کم کرایہ بیس سے بڑھا کر پچیس جبکہ زیادہ سے زیادہ چالیس سے بڑھا کر پینتالیس روپے کردیا ، لاہور فیڈر روٹ کا کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کرایہ میں بھی پانچ روپے اضافہ کردیا گیا،کم سے کم کرایہ پندرہ سے بڑھا کر بیس جبکہ زیادہ سے زیادہ بیس سے بڑھا کر پچیس کردیا گیا ۔ ملتان میٹرو بس کا فلیٹ کرایہ بیس سے بڑھا کر پچیس روپے کردیا گیا، اورنج لائن سمیت لاہور میں ماس ٹرانزٹ کرایوں میں اضافے کا فوری اطلاق کردیا گیا،کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کے بعد عوام کی سستی سواری بھی مہنگی کر نے سے شہری پریشانی کا شکار ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں