تعلیم ،صحت ،اقتصادی مسائل سے نمٹنے کیلئے اتحاد ناگزیر :صدر

 تعلیم ،صحت ،اقتصادی مسائل سے نمٹنے کیلئے اتحاد ناگزیر :صدر

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری قوم نے کوویڈ 19 کی وبا کے دوران اپنی اجتماعی کوششوں سے دنیا میں ایک مثال قائم کی ہے۔

 اس طرح کے اتحاد کا مظاہرہ تعلیم ،صحت اور اقتصادی شعبے کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ناگزیرہے ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے زیر اہتمام نیشنل ہیلتھ سمٹ سے خطاب میں صدر نے تمام سٹیک ہولڈرز اور کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ ذہنی تنائو اور آبادی میں اضافے سمیت صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔صوبائی حکومتیں مختص بجٹ میں سے صرف 25 سے 30 فیصد تعلیم پر خرچ کرتی ہیں جو اس کے لئے کافی نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں