شرقپور:لڑکے کوملنے اسکے گھرآئی 22سالہ لڑکی قتل

شرقپور:لڑکے کوملنے اسکے گھرآئی 22سالہ لڑکی قتل

شرقپور شریف(نمائندہ دنیا) لڑکے کو ملنے اس کے گھر آئی ہوئی 22 سالہ لڑکی کو قتل کردیاگیا،محلہ نبی پورہ کے مہندی نامی لڑکے کی پرانی بھینی کی لڑکی (ن)سے دوستی تھی۔

 جس کا مہندی کے اہل خانہ کو رنج تھا، گزشتہ روزلڑکی اپنے دوست مہندی کو ملنے اسکے گھر آئی تو مہندی کے چھوٹے بھائی حسنین نے طیش میں آکر لڑکی پر فائرنگ کردی، گولی لگنے سے لڑکی موقع پرہی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ ملزم حسنین اہل خانہ سمیت فرار ہوگیا، وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں