پاورسیکٹر:26ارب گردشی قرضہ میں 900ارب بل بقایاجات

پاورسیکٹر:26ارب گردشی قرضہ میں 900ارب بل بقایاجات

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) پاور سیکٹر کے 26 سوارب روپے سے زائد کے گردشی قرضے میں 900 ارب روپے بلز کی مد میں بقایاجات ہے۔

 گردشی قرضے کو کم کرنے کی تجاویز بھی نیپرا اتھارٹی نے دی ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سبسڈیز کے اربوں روپے ادا کردیں تو قرض میں کمی ہوسکتی ہے ، نیپرا نے بتایا کہ بلز ریکوری کو آؤٹ سورس کرنے سے بھی گردشی قرضے میں کمی آسکتی ہے ،پاور سیکٹر کے جنریشن اور سپلائی میں مقابلے سے گردشی قرضے کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے ، نئی ٹیکنالوجی کا سہار لیکر لاسز کو کم اور ریکوری بہتربنا کرقرض کم کیا جاسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں