ملکی ترقی کیلئے فوری فیصلے کرنیکی ضرورت :عارف علوی

ملکی ترقی کیلئے فوری فیصلے کرنیکی ضرورت :عارف علوی

لاہور (سپیشل رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے فوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

 سست فیصلہ سازی قومی ترقی کے عمل میں رکاوٹ ہے ، محتسبین نے سرکاری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف شکایت کنندگان کو انصاف فراہم کرنے میں قابل تحسین کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں وفاقی انشورنس محتسب کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت ہے ، درست سمت کیلئے ایمانداری اور فوری فیصلوں کی ضرورت  ہے ۔بعد ازاں صدر مملکت سے لاہور چیمبر کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال ، ذہنی صلاحیت ، چھاتی کے کینسر اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہائوس لاہور میں سندس فائونڈیشن کے زیر اہتمام خون کے عطیات جمع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے عوام میں آگاہی ضروری ہے ، سندس فائونڈیشن کا تھیلیسیمیا کے حوالے سے کام قابل تحسین ہے ، تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے لوگوں میں بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دینے کا جذبہ موجود ہونا چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں