2024:ایم پی ایزکی 65کروڑ 57لاکھ سے زائد تنخواہیں

2024:ایم پی ایزکی 65کروڑ 57لاکھ سے زائد تنخواہیں

لاہور (یاسین ملک )آج سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد ارکان پنجاب اسمبلی سال 2024 میں تنخواہوں کی مد میں 65 کروڑ 57 لاکھ 58 ہزار 400روپے وصول کرینگے۔

ہر رکن اسمبلی کو ایک سال میں 21لاکھ 12 ہزار روپے ملتے ہیں ،رواں سال دس مہینے اور 6 روز باقی ہیں جن میں ہر رکن کو 17 لاکھ 72 ہزار 320روپے ملیں گے ، تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا اورتنخواہوں میں اضافے کے بعد ہر رکن کی بنیادی تنخواہ 76 ہزار روپے ،ماہانہ ٹیلی فون الاؤنس 10 ہزار ، امدادی الاؤنس  15 ہزار ،آفس مینٹی نینس الاؤنس 10 ہزار ، ہاؤس الاؤنس 50 ہزار اور یوٹیلٹی الاؤنس 15 ہزار روپے ماہانہ فی رکن ملتے ہیں، تنخواہ اور تمام الاؤنسز ملا کر ہرر کن کو ماہانہ ایک لاکھ 76 ہزار روپے ملتے ہیں ،پنجاب اسمبلی اور کمیٹیوں کے اجلاسوں کے دوران تمام اراکین کو الگ اعزازیہ اور الائونسز دئیے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں