اسلام آباد ہائیکورٹ:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ مل سکی

اسلام آباد ہائیکورٹ:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو  بیرون ملک جانے کی اجازت نہ مل سکی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے شہریار آفریدی کی ایم پی او گرفتاری میں اختیارات سے تجاوز کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کی سنگل بینچ کے آرڈر کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

 ڈپٹی کمشنر کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ مل سکی۔ معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا 20 فروری کا آرڈر ، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کیا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا جب عدالت کے سامنے پیش ہو گئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ غیر موثر ہو چکے ۔ چیف جسٹس نے کہا پہلے اپیل قابل سماعت ہونے کو سنیں گے ۔ پیر کیلئے اپیل مقرر کر رہے ، عدالت کو مطمئن کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں