غربت، بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ملکر جدوجہد کرنا ہوگی: شہباز شریف

غربت، بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ملکر جدوجہد کرنا ہوگی: شہباز شریف

لاہور(نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے، معاشی استحکام کے لیے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہوں گی۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی اورمعاشی استحکام کے لیے باہمی اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے نہ تھی، ملک سے غربت، بے روزگاری اور جہالت کے خاتمے کے  لیے مل کرجدوجہد کرنا ہوگی، سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پرخرچ کرنا ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام اور پْرامن فضا بے حد اہمیت کی حامل ہے ، پاکستان تب ہی خوشحال ہوگا جب اس کی تمام اکائیاں خوشحال ہوں گی، تمام صوبوں کی ترقی میرے دل کے قریب ترین ہے ، پہلے بھی معاشی ترقی،استحکام کی روشن مثال قائم کی، اب بھی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے ، زندہ قومیں چیلنجزاورمشکلات کا سامنا جر ات اور محنت سے کرتی ہیں، متحد ہوکر آگے بڑھیں گے اور مسائل حل کریں گے ، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کوخوشحالی وترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں