قوم قرآن کی تعلیمات کو زندگیوں میں شامل کرے:انیق احمد

قوم قرآن کی تعلیمات کو زندگیوں میں شامل کرے:انیق احمد

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)نگران وفاقی وزیرمذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا کہ قوم خوشحالی کے لئے اسلام اور سنت کو سمجھنے کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیمات کو روزمرہ زندگیوں میں شامل کرے۔

جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی کے دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر نے سامعین پر زور دیا کہ وہ نبی کریم ؐکی زندگی سے سیکھیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کے حکمرانوں کو نبی کریم ؐ کی تعلیمات کو ترجیح دینے نماز اور زکوٰاۃ کی ادائیگی کی تلقین کی ، انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی سماجی برائیوں اور غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ، دورے کے موقع پر نگران وفاقی وزیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں